
مختصر طرز کی کرکٹ میں میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے کا کارنامہ کئی بالرز انجام دے چکے ہیں ، لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اعزاز میں صرف پانچ بالرز کو حاصل ہوا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ (جسے اصل کرکٹ کہا جاتا ہے )اپنے پانچ دن طویل فارمیٹ کی وجہ سے صبر و برداشت کا استعارہ سمجھی جاتی ہے۔
بلے باز ہو یا بالر ،دونوں کے لیے ہی مضبوط اعصاب سے ہی کامیابی ممکن ہوتی ہے۔ بلے باز کریز پر ٹھہر نے کے لیے ڈاٹ بالز کا سہارا لیتا اور صرف غلط گیند پر ہی شاٹ کھیلتا ہے۔
ایسے میں بالرز کے لیے وکٹ لینا بھی بڑا صبر آزما مرحلہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے میں اب تک صرف پانچ بالرز ہی کامیاب ہوسکے ہیں۔
ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے والے بالرز میں آسٹریلیا کے گلین میک گرا اورمچل اسٹارک، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور پاکستان کے محمد عامر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News