مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کوروناکے عنوان سے ہونے والے سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوسکتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے جبکہ اپریل میں کورونا کی وجہ سے برآمدات میں چالیس فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
عبد الحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے پہلے معیشت کی تین فیصد کے حساب سے ترقی کی امید تھی کیونکہ ٹیکس وصولیاں اضافے کے بعد 16 فیصد تک پہنچ گئیں تھیں اور ہمیں امید تھی آخری سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں مزیداضافہ ہوگا مگر کرونا وائرس کی وجہ سے برآمدات میں بہت زیادہ کمی ہوئی اور معیشت پر اس کے برے اثرات مرتب ہوئے۔
مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ کہ ترسیلات زرمیں کمی کے ساتھ لاک ڈاؤن سے مزید بے روزگاری بڑھنے کا خطرہ ہے ، حکومت پرامید تھی کہ ٹیکس وصولیاں 47سے4800ارب کےلگ بھگ تک پہنچ جائیں گی، اب اگر3900ارب کی ٹیکس وصولیاں بھی ہوئیں تو ہماری خوش قسمتی ہوگی۔
مشیر خزانہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات
واضح رہے اس سے قبل مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں وزیر اعظم کی جانب سے بزنس کمیونٹی ، ایس ایم ایز اور عام عوام کی زندگی بہتر کرنے معاشی پیکج کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹیکس ریٹرن ، سماجی تحفظ کے لئے احساس پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
حفیظ شیخ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ معاشی پیکج میں قرضوں کے التوا، سبسڈی، آسان شرائط پرقرض، نقدرقم کی منتقلی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
