Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور اور شور کا ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور اور شور کا ہے، ناصر حسین شاہ
وفاقی بجٹ

ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں، ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور اور شور کا ہے، پی ٹی آئی والے کام نہیں صرف شور کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بروقت اقدامات نہ کرنے سے وائرس پھیلا لیکن ہم پر الزام لگایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو ڈرا رہے ہیں لیکن ہم لوگوں کو حقائق بتارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرنطینہ میں رکھ دی تھی اور لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے والوں نے ہمیں دیکھ کر لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔

شیخ رشید نے نیب قانون میں ترمیم پر ساتھ نہ دینے کا اعلان کردیا

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی اداروں کی جناب سے سندھ کی تعریف وفاق کو ہضم نہیں ہورہی، 27 فروری کو ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی اور اس کمیٹی کو بلاول بھٹو نے پہلے دن سے وفاقی حکومت کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ساتھ لمبے عرصے کے لئے رہنا ہوگا، اس کے لئے طویل المدتی پالیسی بنائی جا رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور اور شور کا ہے، پی ٹی آئی والے کام نہیں صرف شور کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وفاق کے سندھ پر الزامات میں کوئی حقیقت  نہیں ہے، دو وفاقی وزرا سندھ حکومت پر تنقید کے لئے سندھ بھیجے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمنے سندھ میں یوسیز سیل کیں تو تنقید کی گئی جبکہ اب اسلام آباد میں بہارہ کہو کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 12ہزار بیڈ کی کپیسٹی موجود ہے جس کو 20 ہزار تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کیلیے 280سے زائد وینٹیلیٹر مختص کیے گئے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ کو سے وینٹیلیٹر نہیں ملا نہ کوئی لیبارٹری قائم کر کے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق حکومت نے ابتدا میں اقدامات نہیں کیے جس سے کوروںا پھیلا ہے اس لئے وزیر اعظم فرنٹ پر آئیں اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کی اونرشپ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر