Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں عوام کی فکر ہے اور شیخ رشید کو ٹرین کی، اویس شاہ

Now Reading:

ہمیں عوام کی فکر ہے اور شیخ رشید کو ٹرین کی، اویس شاہ
اویس شاہ

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی فکر ہے اور شیخ رشید کو ٹرین کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صاحب کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں  چلے گی۔

اپنے بیان میں وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی سندھ کا بڑا شہر ہے یہاں ہر صوبے کی عوام بستی ہے ریلوے اسٹیشنز پر ہجوم بڑھ جائے گا۔

اویس شاہ نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید کو عوام کی زندگیو ں کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے لیکن اگر ٹرینں چلی تو پھر کورونا وائرس پر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے مزید کہا کہ شیخ صاحب آپ صوبے کے محتاج نہیں تو صوبے بھی آپ کے محتاج نہیں ہے، عید قریب ہے اگر ٹرینں چلیں تو پھر کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیسز ہوجائیں گے۔

Advertisement

ٹرینیں چلیں گی یا نہیں، منگل تک فیصلہ ہو جائے گا، شیخ رشید

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا تھا کہ کراچی کا ٹریک کھلا تو ریلوے چلے گی، ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے، منگل (19 مئی) تک ٹرین چلانے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا تھا کہ اگر ٹرینیں نہ چلیں تو پھر لوگوں سے ایڈوانس بکنگ میں لیے گئے 24 کروڑ روپے واپس کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ٹرینیں چلائی گئیں تو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا، محکمے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں،تمام چھوٹے اسٹیشن ختم کر دیئے، صرف 5 بڑے اسٹیشن رکھے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر