صدرال پاکستان انجمن تاجروں کے خالد پرویز نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی تو تاجر خود ہی دکانیں کھولنے پر مجبور ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدرال پاکستان انجمن تاجروں کے خالد پرویز نے اپنے ایک بیان میں24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔
خالد پرویز نے کہا کہ تاجروں نے عید کے لئے اضافی مال خرید رکھا ہے، وقت کی کمی کے باعث تاجر اپنا مال نہیں بیچ سکیں گے۔
خالد پرویز نے یہ بھی کہا کہ تاجروں کی عید پر نفع کی بجائے نقصان ہوگا اور ان کا سرمایہ کم ہو جائےگا۔
اپنے بیان میں صدرال پاکستان انجمن تاجروں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیں دکانیں زبردستی کھولے رکھنے پر مجبور نہ کرے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں اور کاروبار بحال
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے, جس کی وجہ سے چار دن پنجاب میں لوگ اپنا کاروبار کھول سکیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کے پلان کے تحت محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔
کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
