Advertisement
Advertisement
Advertisement

معطلی حکومت کے انتقامی چہرے کی حقیقی تصویر ہے، شیخ انصرعزیز

Now Reading:

معطلی حکومت کے انتقامی چہرے کی حقیقی تصویر ہے، شیخ انصرعزیز
شیخ انصرعزیز

شیخ انصرعزیز نے کہا ہے کہ میئر شپ سے معطلی پی ٹی آئی حکومت کے انتقامی چہرے کی حقیقی تصویر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ انصرعزیز نے عہدے سے معطلی کے بعد  اپنے بیان میں کہا  ہے کہ پی ٹی آئی کارکردگی پہ نہیں انتقام پہ یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک کی ساری اپوزیشن پی ٹی آئی کے  نشانے پہ ہے۔

 شیخ انصرعزیز نے مزید کہا کہ کابینہ کے بجائے سرکولیشن کے تحت منظوری لی گی، اہم ترین ایشوز چھوڑ کر جنگی بنیادوں پر چھٹی والے دن معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یاد رہے اس سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کو کرپشن کے الزام پر معطل کر دیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے کابینہ کے منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کرپشن کے الزام پر معطل

Advertisement

نوٹفکیشن جوائنٹ سیکرٹری عرفان انجم نے جاری کیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کو 90 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور اس کا مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ انصر عزیز پر غیر قانونی نیلامی میں ملوث ہو نے کا الزام ہےا ور شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی سمری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر