پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے میں بھی جیل دیکھ آیا ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لاک ڈاوان کی جتنی قسمیں ایجاد ہوئی ہیں پوری دنیا میں نہیں ہوئیں ، لاک ڈاوان سافٹ ڈاون ،سماٹ لاک ڈاون یا پھر نو لاک ڈاوان تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حکومت سے لاک ڈاوان تو نہیں ہو سکا لیکن حکومت نے اپنی عقل ڈاوان ہونے کا ثبوت دے دیا ۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت انتقامی ایجنڈے کے ساتھ کامیاب نہیں ہو سکتی ، نیب دیکھ آیا ہوں دوبارہ بھی حکومت پھنکے گی تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت نے احتساب اور انتقام کو اس حد تک بدنام کردیا ہے کہ اگر نیب کسی کو بلاتی ہے تو اس کا قد بلند ہو جاتا ہے ۔
احسن اقبال کا وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
یاد رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
احسن اقبال نے کہا تھا کہ عمران نیازی اور عثمان بزدار آٹے اور چینی سکینڈل کے براہ راست ذمہ دارہیں ، فوری استعفی دینا چاہئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مزید کہا تھا کہ عمران نیازی جس مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے تھے، اس پر خود عمل کیوں نہیں کررہے؟کیونکہ ہالینڈ، برطانیہ یا کسی مغربی ملک میں یہ سکینڈل ہوتا تو وزیراعظم چوبیس گھنٹے میں استعفی دے دیتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
