Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پر امن افغانستان کا حامی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان پر امن افغانستان کا حامی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
قیام امن

ترجمان  دفتر خارجہ  عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مستحکم اور جمہوری افغانستان کا حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے افغان سیاسی قیادت کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں قومی مصالحت اور مخلوط حکومت سے متعلق معاہدہ خوش آئیند ہے ۔

عائشہ فاروقی  نے کہا کہ افغانستان دہائیوں سے تشدد اور تنازع کی زد میں ہے اور اس اہم موڑ پر ضروری ہے کہ تمام افغان لیڈر افغان تنازع کے حل اور پائیدار امن کیلئے ملکر کام کریں ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی  کہا کہ کوڈ 19 کی صورت میں حالیہ چیلنج سے نمٹنے میں بھی یہ اقدام مددگار ہو گا۔

چین نے کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

Advertisement

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکہ طالبان امن معاہدے نے افغان مفاہمت میں تاریخ رقم کی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جلد از جلد انٹرا افغان مذاکرات کئے جائیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن ممکن ہے تمام افغان دھڑوں کو اپنے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیے جبکہ افغان دھڑوں کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا

واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن افغانستان اور تمام افغان فریقین کے مابین سیاسی مفاہمت کا خواہاں ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے افغانستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے فروری میں ہونے والا امریکہ طالبان امن معاہدہ اہم پیشرفت ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ امن معاہدہ انٹرا افغان مزاکرات کے لیے تاریخی موقع ہے پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان میں امن کی خاطر تمام فریقین کو تشدد میں کمی لانا ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مزید کہا تھا کہ افغان قوم درپیش چیلنجر کا مقابلہ جامع سیاسی حکمت عملی سے ہی کرسکتی ہے پاکستان خوشحال پرامن مستحکم اور جمہوری افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر