Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتانی کرنے کی خواہش ہے، بابر اعظم

Now Reading:

عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتانی کرنے کی خواہش ہے، بابر اعظم
بابر اعظم

قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتانی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

قومی  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں  کپتانی میں عمران خان والا اسٹائل رکھنا چاہتا ہوں۔ان کی طرح اٹیکنگ کپتانی کرنے کی خواش ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ  پی سی بی کا مشکور ہوں  کہ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے کی کپتانی  بھی سونپی۔ انڈر19 سے کپتان چلا آ رہا ہوں ، مجھ پر قیادت کا بوجھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی میں آپ کو خود پر اور غصے پر قابو رکھنا پڑتا ہے۔کپتانی میں یہی سکھا ہے ساتھی کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے۔ کپتانی اور بیٹنگ میں بہت فرق ہے، بیٹنگ میں آپ قیادت کا نہیں سوچ رہے ہوتے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ دورے پر پی سی بی سب سے پہلے ہماری صحت کا خیال رکھے گا۔کورونا کے حوالے سے  آئی سی سی کے قواعد سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  بطور کرکٹر خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شائقین کے ساتھ ہو۔کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے کارکردگی کا معیار مختلف ہوتا ہے۔

بابر اعظم نےکہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی۔ وہاب ریاض اور محمد عامر سے بات ہوئی  ہے، انہیں اعتماد دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے تو اچھا ہوگا۔ کوہلی الگ کلاس کے کھلاڑی ہیں، میں اپنا کھیل کھیلتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں  کوئی انگریز تو نہیں جو ایک دم انگریزی سیکھ جاؤں،وقت کے ساتھ ساتھ انسان سیکھتا ہے، میں بھی سکیھ رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر