Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن

وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور معیشت کو چلانے کے لیے حکومت اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ بزدار حکومت اس سلسلے میں ایس او پیز کو آج حتمی شکل دے دے گی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز عدالتی احکامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے تمام شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور تمام مالز کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

ملک بھر میں تمام مالز کو بھی کھولنے کا حکم

سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام مالز، دکانیں اور بازار کھول دیئے جایئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مارکیٹس میں چھوٹے طبقے کا کاروبار ہے اور اگر دکانیں بند کریں گے تو دکاندار تو کورونا کے بجائے بھوک سے مر جائے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں اور تمام مالز بھی کھولیں کیونکہ مالز میں ایس او پیز پر زیادہ بہتر عمل ہوسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر