Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کو وزارت خارجہ کے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری مل گئی

Now Reading:

نیب کو وزارت خارجہ کے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری مل گئی
نیب

نیب ایگزیکٹو بورڈ  نے وزارت خارجہ کے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب  کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  ڈپٹی چیئرمین نیب ،پراسیکیوٹر جنرل نیب،ڈی جی نیب سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ  نے وزارت خارجہ کے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

ملازمین پر جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت خلاف ضابطہ  فروخت کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں تین انوسٹیگیشن کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Advertisement

اجلاس میں سنیئر جوائنٹ سکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ عارف ابراہیم کے خلاف  بھی انکوئری کی منظوری دی گئی۔سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی  اور وزارت ہاؤسنگ کے افسران کے خلاف  بھی انکوئری کی منظوری دے دی گئی۔

اس کے علاوہ جاب ٹیسٹنگ سروس انتظامیہ اور دیگر کے خلاف  بھی انوسٹیگیشن کی منظوری دی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کے صاحبزادے عمر منظور کے خلاف  بھی انکوئری کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ  گذشتہ دو سالوں میں لوٹی گئی 178ارب روپے کی رقم بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بر آمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائی ہے۔

943 ارب کے 1229ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج لانے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ تاریخ میں پہلی بار فعال اکاؤنٹس کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر