Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈبلیو ایچ او کو وارنگ

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈبلیو ایچ او کو وارنگ
ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈبلیو ایچ او کو وارنگ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عالمی ادارۂ صحت نے خود کو چین کے اثر سے آزاد نہ کیا تو امریکی فنڈنگ مستقل طور پر منجمد کر دیں گے۔

اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے سو سے زائد رکن ممالک نے بھی کورونا سے نمٹنے میں عالمی ادارۂ صحت کے ردِعمل کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ان تمام تر صورتحال پر ڈائریکٹر جنرل نے خامیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ ادارہ اپنے اقدامات کا آزادانہ جائزہ لے گا۔

ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ راس کو لکھا گیا ایک خط ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس میں کورونا کی وباء سے نمٹنے میں ڈبلیو ایچ او کی خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

Advertisement

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ٹھوس بہتری نہ آئی تو وہ بہت جلد امریکی فنڈنگ روک دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈبلیو ایچ او کے مسلسل غلط اقدامات کی دنیا کو انتہائی سنگین قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے۔

اس سے قبل اسمبلی سے خطاب کے دوران ٹیڈ راس نے اعتراف کیا تھا کہ ادارے کی طرف سے خامیاں رہی ہیں اور وہ جانچ پڑتال کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی کہا کہ وائرس پر قابو پانے کے بعد تحقیقات کرانی چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر