
پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کو سٹیزن فاؤنڈیشن کی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ سٹیزن فاؤنڈیشن نے مجھے خیر سگالی کے لیے سفیر مقرر کر لیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
عائشہ عمر نےکہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔
تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ہمیں ان بچوں کو ہر حال میں اسکول بھیجنا ہوگا۔
عائشہ نے بتایا کہ میرے والد اس وقت دنیا چھوڑ گئے تھے، جب میں بہت چھوٹی تھی مگر میں اور میرے بھائی نے سخت محنت سے پڑھائی مکمل کی، میری والدہ نے ہمیشہ پڑھنے پر زور دیا۔
واضح رہے اداکارہ عائشہ عمر نےاختتام میں کہا کہ میں پوری کوشش کروں گی سٹیزن فاؤنڈیشن کی سفیر کی حیثیت سے پاکستان میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دوں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کرسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News