پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں کو خوش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر خوبصورت دھنیں پیش کر رہے ہیں۔
اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
عدنان صدیقی کی جانب سے پوسٹ کی جانے ویلی ویڈیو کی کیمشن میں اداکارنے لکھا کہ جب وہ کسی بھی میوزیکل آلہ کو دیکھتے ہیں تو ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ پیانو بھی میرا پسندید میوزیکل آلہ ہے۔
ادااکر نے کہا کہ پیانو بالکل زندگی کی مانند ہے جہاں ہم اکثرصحیح پیانو کی تلاش کرتے ہیں تو کبھی اچھی دھن نہیں بن پاتی لیکن پھربھی ہم اسے بجاتے چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارعدنان صدیقی کی فلیوٹ بجانے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
