Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 1415 تک پہنچ گئی

Now Reading:

کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 1415 تک پہنچ گئی
ہیلتھ رسک الائونس

کورونا وائرس سے مریضوں کی جان بچاتے یوئے وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 1415 تک پہنچ گئی جبکہ 48 گھنٹوں میں کووڈ19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں 123 نئے کیسز کا اضافہ ہو چکا ہے۔

کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پر جان لیوا حملے جاری ہیں اور 48 گھنٹوں میں کووڈ19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں 123 نئے کیسز کا اضافہ ہونے سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 1415 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 12 ہے، مزید 95 ڈاکٹرز متاثر، کل تعداد 738 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی بھی ڈبل سنچری، تعداد 229 تک پہنچ گئی، طبی عملے کے مجموعی طور پر 448 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

میڈیکل سے وابستہ 161 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں: دو ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں, 808 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں 434 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر