
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 24 مئی اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند نظر نہ آنے پر 24 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔
مفتی صاحب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں لکھا کہ کل بروز ہفتہ (23 مئی) کو 30 واں روزہ ہوگا۔
https://twitter.com/realpopalzai/status/1263873107103801344
یاد رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان ہوا۔
مفتی شہاب الدین کا کہنا ہے کہ عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار ایک طویل عرصہ کے بعد ملک میں ایک ہی دن یعنی اتوار، 24 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔
اس حوالے سے مفتی صاحب نے واضح طور پر کہا کہ جن لوگوں کے کل 29 روزے ہوں گے، ان پر ایک روزے کے قضاء لازم ہو گی۔
اس سے قبل مقامی کمیٹی نے 23 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا۔
تاہم ان کے 29 روزے ہوگئے تھے لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق 25 اپریل کو پہلا روزہ تھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 28 واں روزہ اور 29 ویں شب ہے جبکہ عید 24 مئی بروز اتوار کو عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News