
مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کراچی کے طیارہ حادثے میں پوری قوم غمزدہ ہے۔
تفصییلات کے مطابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اور پوری صوبائی حکومت اس قومی سانحے پر انتہائی دکھی ہے اور حادثے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا گو ہیں۔
اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے پہلے ہی کورونا کی وجہ سے عید سادگی کیساتھ منانے کی ہدایت کی اب طیارہ حادثے کی وجہ سے یقینا سانحے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں عید سادگی کیساتھ منائی جائیگی جبکہ حکومتی سطح پر وزیر اعلی نے سادگی کیساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے، کوئی سرکاری اجتماعات نہیں کی جائیگی اور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس عید پر غیر ضروری اجتماعات سے پرہیز کریں اور گھروں پر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب زندگی رہی تو عید بار بار آئیں گی اگر خدانخواستہ کورونا نے خطرناک صورتحال اختیار کی تو پھر نہ عید ہوگی اور نہ عید کی خوشیاں اس لئے آپنے اور اپنے پیاروں کی خاطر احتیاط کریں کیونکہ یہ بیماری کسی کے پیچھے گھر نہیں آتی جب تک آپ خود باہر جاکر اسے گھر نہیں لاتے۔
مکانوں کی مرمت کا تمام خرچہ حکومت اٹھائے گی، غلام سرور
انہوں نے بتایا کہ ورونا صورتحال میں صوبائی حکومت کے ہیلپ لائن نمبر 1700 پر اب تک 1 لاکھ سے زائد کال موصول ہوچکے ہیں اور ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو کورونا سے متعلق رہنمائی، مختلف امراض سے متعلق ماہر ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کے ذریعے مشورے فراہم گئی ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ذہنی امراض سے متعلق سائیکاٹرس سے طبی مشورے اور ادویات سے متعلق رہنمائی بھی ہیلپ لائن نمبر کے زریعے فراہم کی گئی ہے اور ریسکیو ایمرجنسی سروس اور میونسپل سروس تک رسائی سمیت صنعت وحرفت کے شعبے سے وابستہ افراد کی رہنمائی اور شہری دفاع رضاکاروں کی رجسٹریشن بھی ہیلپ لائن کے ذریعے کی گئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید ٹسٹنگ کیس ہے اگر اس میں ایس او پیز پر عملدرآمد ہوا تو زندگی رواں دواں ہوگی اور اگر عید کے موقع پر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا تو دوبارہ سختی کی جائیگی۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کرونا کے خلاف جدو جہد میں حکومت سے تعاون کرے اور خدارا ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ ایک طرف کورونا اور دوسری طرف طیارہ حادثہ ایسے حالات میں چاند رات فائرنگ انتہائی نامناسب ہوگا اور ہوائی فائرنگ کے خلاف قانون حرکت میں ائی گی اور سخت ایکشن لیا جائیگا،۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News