Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلی پنجاب کا حامد میر کو لیگل نوٹس

Now Reading:

وزیراعلی پنجاب کا حامد میر کو لیگل نوٹس
حامد میر

وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے اپنے خلاف من گھڑ ت الزامات اور تبصرہ کرنے پر سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

لیگل نوٹس وزیراعلی پنجاب کے وکیل کی جانب سے بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ حامد میر وزیر اعلی سے معافی مانگیں اور اگر  انھوں نے معافی نہ مانگی تو مزید قانونی چارہ جوئی ہو گی۔

نوٹس  میں کہا گیا کہ حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بغیر ثبوت  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر الزامات لگا کر صحافتی اقدار کو پامال کیا  جبکہ عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حامد میر نے چینی پر سبسڈی کے حوالے سے بھی الزامات لگائے لیکن سبسڈی صرف عثمان بزدار نے نہیں دی بلکہ قانون کے مطابق دیگر صوبوں نے بھی دی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ  عبیداللہ نے کہا کہ حامد میر نے میرے کلائنٹ عثمان بزدار پر گھٹیا اور بے ہودہ الزام عائد کئے، حامد میر بغیر ثبوت الزامات لگا کر میرے کلائنْت کی ہتک عزت کا مرتکب ہوا ہے۔

Advertisement

شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کر دی گئی

  عبیداللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اندر معیاد چودہ یوم معافی نہ مانگنے کی صورت میں شہرت کو نقصان پہنچانے اورجھوٹے الزامات لگانے پر 25 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے ۔

یاد رہے کہ حامد میر نے ہم ٹی وی کے پروگرام میں اینکر محمد مالک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عثمان بزدار نے انکشاف کیا ہے کہ شوگر بحران میں جو سبسڈی دی گئی وہ مجھ سے عمران خان نے دلوائی میرے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر