
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، کرفیو سے متعلق خبر سراسر غلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک نجی چینل کے توسط سے چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
اپنے بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام گمراہ کُن خبروں پر کان نہ دھریں، تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں اور کوروناوائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج عید الفطر کا دوسرا روز بھی سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ وزیراعظم کے کہنے پر کیا، مرتضی وہاب
حکومت پاکستان، علمائے کرام ، سیاستدانوں اور سماجی شخصیات کی جانب سے بھی کورونا وائرس اور پی آئی اے طیارہ حادثے کے پیش نظر عوام سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر حیدری، ملیر ہالٹ سے 72 مسافروں کو گرفتار کرلیا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور غیر قانونی طور پر مانسہرہ جانے والے مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News