Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوویڈ – 19 کے علاوہ بھی پاکستان کو نئی عفریت کا خطرہ لاحق ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

Now Reading:

کوویڈ – 19 کے علاوہ بھی پاکستان کو نئی عفریت کا خطرہ لاحق ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے
عفریت

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال کوویڈ – 19 کے علاوہ بھی 2 نئی عفریت کا شکار نظر آرہا ہے جس میں ٹڈی دل کا حمہ اور سیلاب شامل ہیں۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ہم نے کوویڈ 19 کے ایس او پیز کی بڑی خلاف ورزی میں گزاری ہے لیکن پاکستان میں آیندہ چند ماہ میں کوویڈ کے علاوہ بھی دو مزید عفریت دکھائی دے رہی ہیں ان میں ٹڈی دل اور سیلاب کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹڈی دل کا حملہ گروپس کی کیٹیگری میں آتا ہے اور یہ ٹڈی دل مقامی ہے جب اس نے لوٹنا تھا تو برفباری سے نہیں لوٹ سکا اور یہاں ہی اس نے انڈے دے دئیے اور اسی ضمن میں چین نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ادویات فرہم کی ہیں، جاپان نے بھی پاکستان کو لیمڈا کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں نو جہازوں کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گھات لگا کر بیٹھے ہیں کہ کس وقت یہ ٹڈیاں صحرا کا رخ کریں اور ہم انہیں ماریں۔

انہوں نے بتای کہ جون کے بعد ایران اور مسقط میں موجود ٹڈی دل پاکستان کا رخ کریں گے جس کی پیش نظر ڈی جی خان کینال اور کوہ سلیمان کے درمیان ہمارے جہاز ان ٹڈیوں کو روکنے کی کوشیش کریں گے۔

Advertisement

پی آئی اے طیارہ حادثے کا ذمیدار جاں بحق پائلٹ

جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ یہ عفریت 29 برس کے بعد پاکستان میں داخل ہوا ہے جس کے لئے  پاک فوج نے 5000 جوان اور 150 کے قریب گاڑیاں این ڈی ایم اے کے حولے کیں تاکہ ٹڈی دل ک حملہ روکا جاسکے اور اس وقت پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، بھکھر، لیہ اوکاڑہ اور چند مزید اضلاع میں پوری رات کام کیا جا رہا ہے کیونکہ ٹڈی دل کا شکار رات کو کیا جاتا ہے جب وہ سیٹل ہو۔

دوسری جانب چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا سے متاثرہ ایک سو اٹھائیس افراد وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ملک میں اس وقت مجموعی طور پر پانچ ہزار کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز اگر مزید بڑھے تو جون میں ہوسکتا ہے کہ مزید وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسو وینٹی لیٹرز امریکا نے بھی دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ حکومت پاکستان کو صورتحال کا مکمل ادراک ہے اور اس وقت سب سے زیادہ وینٹی لیٹرز پشاور میں استعمال ہورہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر