Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق

Now Reading:

پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق
کوروناوائرس

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 1228 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 58448 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 5 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن میں کورونا سے 8 ، اسلام آباد  میں کورونا سے 1 ، آزاد کشمیر میں 2 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 1 جبکہ پنجاب میں بھی کرونا سے 15 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1228 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 374 ، بلوچستان میں 41 ، خیبرپختونخوا میں 416 ، آزاد کشمیر میں 4،اسلام آباد میں 17، گلگت بلتستان میں 9 ، پنجاب میں 367 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 5 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 374 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 8 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 416 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں آج کرونا سے 1 موت ہوئی جس کے بعد صوبے بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد 17 ہوگئی ہے ۔

Advertisement

واضح رہے کہ  ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 1497 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 573 ، اسلام آباد میں 87،  پنجاب میں 579 ، گلگت بلتستان میں 8 جبکہ خیبرپختونخوا میں 179 اور آزاد کشمیر میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 58448 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر