پاکستان کے نامور اداکار علی رحمٰن نے حریم فاروق کو سالگرہ کی مبارکباد دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم فاروق کے ہمراہ مختلف تصویریں خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کی ہے۔
Happy birthday beautiful @FarooqHareem! Thank you for always being there for me, having my back, giving me advice, laughing at my jokes when no one else gets them (no sense of humour), standing up for me, and just generally being an outstanding friend. love you loads!!! 🤗❤️🎂🎁 pic.twitter.com/tUMocvcgnz
— Ali Rehman Khan (@alirehmankhan) May 26, 2020
علی رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے بدمزاح لطیفوں پر اس وقت بھی قہقہے لگانا کہ جب کوئی دوسرا نہیں ہنس رہا ہو ایسا کوئی بہترین دوست ہی کرسکتا ہے۔
علی رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں حریم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حریم کی یہ تمام خوبیاں ہی انہیں میرے دوسرے دوستوں سے ممتاز بناتی ہیں۔
اداکار علی رحمٰن نے لکھا کہ حریم کا ہمیشہ ساتھ دینے، سپورٹ کرنے اور بہترین مشورے دینے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب اداکار علی رحمٰن کے اس ٹوئٹ پر منشا پاشا نے بھی ادااکرہ حریم کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
AdvertisementHappy birthday @FarooqHareem ♥️
— manshapasha (@manshapasha) May 26, 2020
یاد رہے کہ حریم فاروق اور علی رحمٰن کی جوڑی کو بھی مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ حریم فاروق اور علی رحمٰن ناصرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ اِن دونوں نے ایک ساتھ بہت سی سُپر ہٹ فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
