Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج نےبھارتی کواڈکاپٹر مارگرایا،ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

پاک فوج نےبھارتی کواڈکاپٹر مارگرایا،ڈی جی آئی ایس پی آر
کواڈ کاپٹر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے بھارتی کواڈکاپٹر ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر 650 میٹر اندر داخل ہوگیا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نےبھارتی کواڈکاپٹرمارگرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹرایل اوسی کےرکھ چکری  سیکٹرپرگرایاگیا ہے۔

قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے اس سھے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جارحیت کررہی ہے، ایل او سی پر معصوم شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا تھا کہ بھارت جس طرح کے اقدامات کررہا ہے اس کو دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمان کے جو حالات ہیں اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے۔

جنرل بابر افتخار نے  یہ بھی کہا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے، بھارت کی کوشش ہے کہ اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار نے  مزید کہا تھا کہ کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں، لانچ پیڈ سے متعلق بھارتی بیانات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں، عالمی مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آئیں دیکھیں کہاں ہیں لانچ پیڈز، لائن آف کنٹرول پر پوری اجازت دیتے ہیں عالمی مبصرین آئیں اور دورہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر