
میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کوغیر قانونی طورپر سروسز اسپتال میں وی وی آئی پی روم دینے کا معاملہ، میر شکیل الرحمان کوسروسزاسپتال میں غیرقانونی طور پر ٹھہرے ایک ماہ گزر گیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کا آخری ٹیسٹ 19 مئی کو کرایا گیا تھا، اور 19 مئی کو ہی ایم آر کرائی گئی تھی۔
میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کا اس سے قبل یورو ڈائنیمک سٹڈی کا ٹیسٹ، الٹراسائونڈ، بلڈ ٹیسٹ، سی ٹی سکین، ای سی جی کرائی گئی تھی جو نارمل تھی، میر شکیل الرحمان کے ایک ماہ میں تمام کیئے گئے ٹیسٹ نارمل آئے ۔
دوسری جانب میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کی سروسز اسپتال میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
میر شکیل الرحمان سروسز اسپتال میں سارا وقت موبائل پر لگے رہتے ہیں جبکہ میڈیا فرعون کو سروسز اسپتال رکھنے کا ملبہ اسپتال انتظامیہ جیل حکام پر ڈال دیتی ہے اور جیل حکام اسپتال پر، میر شکیل الرحمان کو پروٹوکول نوازے جانے پر حکومتی سطح پر بھی خاموشی اختیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع اسپتال کے مطابق میڈیا فرعون کے تمام ٹیسٹ ڈاکٹر ہمایوں نے پرنسپل سمز ڈاکٹر محمو دایاز کی موجودگی میں کرائے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کےیورالوجی کےٹیسٹ کلئیرآچکےہیں مزید ٹیسٹ کی ضرورت نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News