مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دکانداروں نے حکومت پنجاب کا نرخ نامہ نظر انداز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دکاندار مرغی کا گوشت من چاہے ریٹس پر فروخت کررہے ہیں۔
مرغی کا گوشت دکانوں پر تین سو چالیس سے لے کر تین سو ساٹھ پر فروخت ہورہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ میں اور دکان کے نرخوں میں فرق ہے، یہاں چھوٹی مرغی کا گوست 360 روپے فی کلو مل رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ سرکار نے جتنا نرخ مقرر کیا ہے اتنے میں تو ہمیں گوشت نہیں ملتا اس ریٹ پر عوام کو کیسے بیچیں گے؟
دکانوں پر کوئی ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی گئی۔
دیسی اور فارمی مرغی کی فروخت کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے جبکہ فارمی مرغی کو دیسی کہہ کر مہنگے داموں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
