Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ ختم

Now Reading:

اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ ختم
انڈس اسپتال

انڈس اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ ختم ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطا بق انڈس اسپتال آنے والے کورونا کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کورونا کے مریضوں کے لئے اسپتال میں  جگہ ختم ہو چکی ہے۔

  ترجمان انڈس اسپتال کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھ جانے کے باعث جگہ ختم ہوگئی ہے۔

ترجمان انڈس اسپتال نے کہا کہ انڈس اسپتال میں 28 بستروں پر مشتمل کووڈ وارڈ بنایا گیا تھا جبکہ 28 میں سے 15 بستر وینٹیلیٹر پر مشتمل ہیں جو مریضوں سے بھر گئے ہی ۔

  ترجمان انڈس اسپتال نے  یہ بھی کہا کہ اب مزید مریضوں کو وارڈ میں داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، کورونا کی علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کے کورونا کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل کراچی کے معروف انڈس اسپتال کے 8 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔

کورونا مریضوں کی تعداد 59850 تک پہنچ گئی

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ 6 ڈاکٹرز ایمرجنسی میں جبکہ دو کورونا وارڈ میں متاثر ہوئے۔

اندس اسپتال کے چیف ایگزکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری نے کہا تھا کہ لوگ احتیاط کریں، ورنہ اسپتالوں میں جگہ نہیں رہے گی۔ شہری احتیاط کریں ، ورنہ اسپتال بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں آج کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1231ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 59850 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 380 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ بلوچستان میں 42، اسلام آباد 18، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر