مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں صنعتوں کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی صدارت میں وزارت تجارت کے تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا ، جس میں کورونا وائرس کے باعث معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے پر غور کیا گیا اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے حکومت کو تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔
اجلاس میں صنعتی شعبے کے نمائندوں نے اب تک کئے گئے حکومتی اقدامات کو سراہ جبکہ موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی میں عبدالرزاق داؤد کے کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر مشیر تجارت نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، پاکستان کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ملکی معیشت کو آگے بڑھانا ہوگا۔
عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ یہ صورتحال بزنس ماڈل کو نئی شکل دینے کا ایک موقع ہے، عالمی مارکیٹ تک برآمدات کی رسائی سمیت خدمات کے شعبے میں نئی راہیں تلاش کرنی ہونگی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ حکومت برآمدات بڑھانے سمیت برآمداتی شعبے کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔
پاکستان ٹرانسشپمنٹ کی اپنی اصل صلاحیت حاصل کرسکتا ہے، مشیر تجارت
واضح رہے اس سے قبل مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ جولائی 2019ء سے جنوری 2020ء کے دوران ملکی برآمدات میں دو فیصد اضافہ ہواہے۔
سینیٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائلز کے شعبے کی برآمدات میں 25 فیصد، مرغی اور گوشت پچاس فیصد اور ماہی گیری میں اٹھائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔
عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمیکل اور انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
