Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزید پانچ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے، شیخ رشید

Now Reading:

مزید پانچ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے، شیخ رشید
شیخ رشیدکی طبیعت

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مزید پانچ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا لاہور ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہنا تھا کہ امتحان کی گھڑی میں ریلوے کا ساتھ دینے پر میڈیا اور چاروں صوبوں کا شکرگزار ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ  پانچ مزید ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے جن میں شالیمار، سرسید، بہاؤ  الدین زکریا اورکراچی ایکسپریس شامل  ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر دس دنوں میں  پانچ کروڑ کا نقصان ہوا ہے  تاہم ٹرینوں میں  ہر صورت میں ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو مرحلہ وار تنخواہیں دے رہے ہیں۔قلیوں کے ڈیٹا کا مسئلہ ہے اس لیے کچھ لوگوں کو احساس پروگرام کی مدد نہیں ملی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  چاروں صوبوں میں ہماری ٹرین جائے گی۔کورونا  بھی بڑھے گا، ہمیں اس سے نمٹنا ہے۔بکنگ بڑھنے سے آن لائن سسٹم بیٹھا  جس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

1998 میں ایٹمی دھماکے سے معلق وفاقی وزیر ریلوے  کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکہ، راجہ ظفر، گوہر ایوب اور شیخ رشید نے کیا جبکہ نواز شریف سمیت ساری کابینہ مخالفت کر رہی تھی۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ  میں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ لاہور کو تین کی بجائے دو دن بند رکھاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا اصل مقصد ریلوے ٹریک تھا، نجی شعبے کو کنٹریکٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ ایم ایل ون تیار ہو گیا ہے ،اسد عمر نے کہا ہے کہ جلد ہی ایکنک سے منظور ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ  قوم عمران خان سے توقع رکھتی ہے کہ وہ چینی چوروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔شریفوں، گیلانیوں نے جس طرح لوٹا ہے، ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔نوے دن انتہائی اہم ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں کورونا کے بعد بہت ٹینشن پیدا ہونے والی ہے۔بھارت، پاکستان، امریکہ اور چین میں حالات کشیدہ ہیں۔ لداخ میں چین کا جانا مودی کے  لیے ندامت کا باعث ہے۔اگر بھارت نے مزید شرارت کی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمارا ہمالیہ سے بلند دوست ہے ،اگر وقت آیا تو ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر