Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے باعث ایک اور قیدی دم توڑ گیا

Now Reading:

کورونا وائرس کے باعث ایک اور قیدی دم توڑ گیا
سری لنکا سے لائے گئے 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

سری لنکا سے لائے گئے 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث ایک اور قیدی دم توڑ گیا جس کے باعث کورونا وائرس سے جاں بحق قیدیوں کی تعداد 2 ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے اپنے بیان مٰں کہا کہ ستائیس سالہ اختر نامی قیدی ڈکیتی کے کیس میں اپریل میں ملیر جیل لایا گیا تھا  جبکہ چوبیس مئی کو ٹیسٹ کے دوران قیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

جیل حکام کا   یہ بھی کہنا ہے کہ طبیعت خرابی کے باعث اٹھارہ مئی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا  اور آج اختر نامی قیدی دوران علاج جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں انتقال کرگیا۔

جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں تاحال قیدیوں میں کروونا وائرس کی وبإ ظاہر نہیں ہوئی تھی لیکن اس سے قبل سینٹرل جیل کا ایک قیدی بھی کورونا کے باعث دم توڑ چکا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کی سینٹرل جیل میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے جہاں اب تک 2 سو 94 افراد میں  کورونا وائرس  کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

Advertisement

کراچی: سینٹرل جیل میں بھی کورونا کے وار میں تیزی

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1499 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 70381 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 475 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 481 اور خیبر پختونخوا میں 453 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 46، اسلام آباد 27، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر