Advertisement
Advertisement
Advertisement

دکاندار” نو ماسک نو سروس ” کی پالیسی پر عمل کریں،اسد عمر

Now Reading:

دکاندار” نو ماسک نو سروس ” کی پالیسی پر عمل کریں،اسد عمر
نو ماسک نو سروس

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ دکانداروں کو “نو ماسک نو سروس” کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کل ہونے والے این سی سی اجلاس کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات مرتب کی گئی ۔

اجلاس میں اسد عمر کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم کرنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد مزید سخت کرنے کی ہدایت دی گئی اور  کہا کہ دکانداروں کو “نو ماسک نو سروس” کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔

اجلاس میں ایس او پیز کی خلاد ورزی پر سخت اقدامات کی تجاویز دی جبکہ اسد عمر کی جانب سے وباء کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عوام میں آگاہی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت دی جبکہ مُلک بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی پر اطیمنان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اسد  عمر  نے  بیڈز اور دیگر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار فراہم کرنے کی ہدایت کی  جبکہ صوبوں میں کمیونٹی موبلائزیشن اور 15 جون تک کال سینٹرز کے قیام پر زوردیا۔

Advertisement

اجلاس میں  اسد عمر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ این سی او سی کی جانب سے ‘وباء کے ساتھ جینے’ کی شارٹ اور لانگ ٹرم پالیسیز پر کام جاری ہے ، ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق یکم جون سے مُلک بھر میں کر دیا جائے گا جبکہ سسٹم کے تحت ہسپتال لوکل ریسورسز سمیت تمام تر اعدادوشمار باآسانی شئیر کرسکیں گے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سندھ اور بلوچستان حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاز کے حوالے سے متفق نہیں ، دونوں صوبوں کی جانب سے ہوم قرنطینہ کی پالیسی کو ترجیع دی جارہی ہے۔

ماسک کا استعمال لازمی قرار

ڈاکٹر ظفر مرزا  نے اجلاس میں کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت میڈیکل کے فائنل ائیر سٹوڈینٹس, ینگ ڈاکٹرز, ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرز کو متحرک کر رہی ہے، واک ان انٹرویوز کے زریعے جلد ہی نئے ڈاکٹرز کی بھرتیاں بھی کی جائیں گی ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ, وفاقی وزیر فخر امام, وزیر معاشی امور خسرو بخیار   ، معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈاکٹر معید یوسف  نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر