Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کا کوئی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں

Now Reading:

لاہور کا کوئی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں
لاہور

لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہے کہ اب کوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ وبا سے محفوظ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں لاہور میں کورونا کےاصل نئے مریضوں کا اندازہ چھ لاکھ سترہزار لگایا گیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے مطابق محکمہ صحت نے سمری 15مئی کوارسال کی اور سمری میں بتایا گیا کہ کورونا ہاٹ اسپاٹ، رہائشی اور کام کی جگہوں سے سیمپل لیے گئے۔
عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ ایک آٹھ اور اسمارٹ سیمپلنگ میں 6 اعشاریہ صفرایک فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

سمری میں انکشاف کیا گیا کہ تمام سیمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹیو رہا،بعض ٹاؤن میں شرح7 اعشاریہ ایک چار فیصد رہی جبکہ سمری میں لاہور میں کورونا کے اصل نئے مریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار لگایا گیا ہے۔

Advertisement

24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

محکمہ صحت کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے لاہور میں 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔
سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کو قرنطینہ میں یا علیحدہ رکھا جائے اور لوگوں کا گھروں میں رہنا لازمی قرار دیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ سندھ میں اس وقت 342 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں اب تک 187092 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے ابتک 29647 کورونا کے کیسز آچکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6289 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 1402 نئے کیسز سامنے آئے اور
وزیراعلیٰ سندھ

Advertisement
سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید22 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 503 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 14 ہزار 554 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 13346 مریض گھروں میں ،113 مریض آئسولیشن مراکز میں ،1095 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ342 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور کورونا کے71 مریض ویلٹی لیٹرز پر ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج 785 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحتیاب کورونا مریضوں کی تعداد 14590 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ1402 کیسز میں سے 1028 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ کورنگی میں 292، ضلع شرقی 232 اور جنوبی میں 193 نئے کیسز سامنے آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر