 
                                                                              عالمی وبا کورونا کے سبب تجارت متاثر ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے معیشت پر اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی ہے اس کی وجہ سے کئی کمپنیوں کا دیوالیہ ہوسکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں، مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، عالمی معیشت مثاثر ہونے سے ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب عوام کی قوت خریدکم ہوگئی اور کمپنیوں کی آمدنی میں کمی سے بے روزگاری بڑھے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاشی سست روی سے محصولات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، وبا کو قابو کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا جس سے فیکٹروں اور کاروباروی طبقے کا کیش فلو مثاثر ہوا۔
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 