Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری دفاتر میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد

Now Reading:

سرکاری دفاتر میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد
سرکاری دفاتر

خیبر پختونخوا میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کے لئے بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب سے صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین پر سرکاری دفاتر میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر ماسک کے تمام سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ ماسک پہننے کی یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اور وائرس کے روک تھام کیلئے لگائی گئی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ادارے دفاتر کے باہر” نو ماسک نو انٹری” کے نوٹس لگائیں کیونکہ یہ پابندی خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری دفاتر کیلئے ہے۔

Advertisement

نیدرلینڈ میں کورونا کے باعث اموات، پاکستان کا اظہار افسوس

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

اپنے بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی ہے، پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین اور افسران فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک پہننے کے حوالے سے صوبے کے تمام آفسران کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں آج اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر