Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کی طرف سے مراد علی شاہ کی طلبی پر پلوشہ خان کا رد عمل

Now Reading:

نیب کی طرف سے مراد علی شاہ کی طلبی پر پلوشہ خان کا رد عمل
پلوشہ

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نالاٸقی کو نیب گردی کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پنڈی میں طلب کرنے سے سازش کی بو آرہی ہے

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اپنے صوبے کے عوام کو کورونا کی وباءسے بچائے یا نیب گردی کا سامنا کرے جبکہ نیب پنجاب اور پختونخواہ میں اندھا، گونگا اور بہرا بنا ہوا ہے۔

 اپنے بیان میں پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں آٹا اور چینی کا بھران پیدا کرکے عوام کو لوٹنے والے نیب کی نظر سے اوجھل ہیں۔

 مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی نالائقی کو نیب گردی کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا،ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے عمران خان اور نیب انتشار کا سبب بن رہے ہیں۔

Advertisement

مراد علی شاہ کی کل نیب طلبی

یاد رہے اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کر کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ پر غیر قانونی طور پرسولر اسڑیٹس لائٹس کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے، مراد علی شاہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد کامران کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے حوالے سے نیب نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے سیکیورٹی بھی طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر