Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحت کا شعبہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کی منظوری

Now Reading:

سیاحت کا شعبہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کی منظوری

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاحت کا شعبہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کی منظوری بھی دےدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں میڈیا بریفنگ میں اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں انفارمیشن دینے پر دس فیصد انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کاروباری سرگرمیاں 5 دن ہونگی،مارکیٹیں اور دکانیں شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔

وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے متعلق انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا لینڈ ایکوزیشن رولز 2020 کی منظوری دیدی ہے اور ان رولز کا اطلاق ضم شدہ اضلاع پر بھی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں خصوصی طور پر لینڈ ایکویزیشن میں وہاں کی روایات کا خیال رکھا جائیگا جبکہ کابینہ نے قبائلی مشران پر مشتمل قومی کمیشن بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

Advertisement

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ سیاحتی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف اتھارٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی ہے، بورڈ آف اتھارٹی4 سرکاری، 5پرائیوٹ ممبرز اور علاقے کے 2ممبران صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہے جبکہ بورڈ میں اپوزیشن ممبر کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  صوبائی کابینہ نے خصوصی طور پر سیاحتی مقامات کیلئے ایس او پیز کی منظوری دی گئی ہے جس میں سیاحتی علاقوں میں مہمانوں کی سکریننگ، ٹمپریچر چیک کرنا، سماجی دوری ایس اوپیز میں شامل یے جبکہ یاحتی مقامات پر ضلعی انتظامیہ، ہوٹل انتظامیہ، ٹورازم سے متعلقہ ایسوسی ایشن پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ یاحتی مقامات کو عوام کے لئے مرحلہ وار کھولا جائیگا، پہلے مرحلے میں فیملیز کو اجازت دی جائیگی جبکہ سیاحتی مقامات کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے کیا جائیگا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت عوامی آگاہی کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر