Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھروں سے باہر ماسک کے بغیر نہ نکلیں، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

گھروں سے باہر ماسک کے بغیر نہ نکلیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ  نےعوام سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں احتیاط کریں اور گھروں سے باہر ماسک کے بغیر نہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سامنے آ نے والے 1667 کیسز میں سے 1311 کیسز کراچی کے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے ٹیسٹوں کی گنجائش بڑھا کر 8390 تک کر دی ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نیتجے میں 1667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک کُل 208843 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اس وقت سندھ میں کل 33536 کورونا وائرس کے کیسز مثبت آئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یھی کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 مریض انتقال کر گئے جس کے اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کُل تعداد 575 ہوگئی ہے جو کُل مریضوں کا 1.7 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 16179 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 66 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ پاک ان مریضوں کو صحت عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ  14910 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں ، 99 مریض آئسولیشن مراکز میں اور 1170 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ آج مزید 764 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16782 ہے جو کل مریضوں کا 50.1 فیصد ہے۔

Advertisement

ملک میں آج کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کرگئے, مجموعی تعداد 1790 ہوگئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 1667 کیسز میں سے کراچی میں 1311 کیس آئے ہیں، ضلع ایسٹ 312، ضلع کورنگی 271، ضلع ساؤتھ 257، ضلع ویسٹ 241، ضلع سینٹرل 143 اور ضلع ملیر 87 شامل ہیں جبکہ حیدرآباد 42، گھوٹکی 38، کشمور 32، خیرپور 25، سکھر 24، لاڑکانہ 22، شہید بینظیرآباد 21، دادو 11، سجاول 11، شکارپور 10، بدین 8، جامشورو 7، سانگھڑ 5، جیکب آباد 3، مٹیاری 1، میرپورخاص 1، ٹھٹہ 1، ٹنڈو محمد خان 3، عمرکورٹ 3 شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر