Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا  کے پھیلاؤ میں تیزی ، پولیس اہلکار بھی نشانے پر

Now Reading:

کورونا  کے پھیلاؤ میں تیزی ، پولیس اہلکار بھی نشانے پر

ملک  میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا   ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں میں بھی اس وائرس کی تشخیص بہت تیزی سے ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 740 سے زائد افسران اور اہلکار کورونا سے متاثر   ہوئے ہیں جبکہ 6 ملازم جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 740 متاثرین  پولیس اہلکاروں میں سے 450 اہلکار صحت یاب ہو کر ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں ۔

ہم کورونا کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے،وزیراعظم

کراچی کے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں اڑتالیس اہلکار بھی مہلک وبا   کی زدمیں آگئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں گئی ہیں کیونکہ پارلیمنٹ ہائوس کے مزید گیارہ ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ملازمین کا تعلق پارلیمنٹ کے مختلف سکیشنز سے ہے لیکن اب تک کورونا کا شکار پارلیمنٹ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شیریں مزاری، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز کورونا نیگیٹیو نکلے جبکہ سینیٹر مشتاق، رومینہ عالم، زہرہ ودود فاطمی کورونا نیگیٹیو نکلے ہیں جبکہ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے 77 اراکین سینٹ و قومی اسمبلی، ملازمین کے سیمپلز بھجوائے گئے تھے۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ملازمین کو گھروں میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے  جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور مزید ملازمین کی ٹیسٹنگ کیلئے این آئی ایچ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج کورونا سے مزید 27 افراد موت کے منہ میں چلے گئےجس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1838 ہوگئی جب کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 90290 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

ملک بھر سےآج کورونا کے مزید 2814 کیسز اور 27 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 2040 کیسز اور 22 ہلاکتیں، بلوچستان 358 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 402 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر