وزیراعلیٰ خیبرپختونخو محمود خان نے کہا ہے کہ رشکئی اکنامک زون موجودہ حکومت کا فلیگ شب منصوبہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخو محمود خان کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط اسی مہینے متوقع ہے جبکہ رشکئی اکنامک زون کا نظر ثانی شدہ ڈیویلپمنٹ ایگریمنٹ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کو ارسال کر دیا گیا ہے
محمود خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے اور حطار، بونیر ، ڈی آئی خان اور دیگر مجوزہ اکنامک زونز کے قیام پر بھی پیشرفت کو تیز کیا جائے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو محمود خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مزید کہا کہ رشکئی اکنامک زون موجودہ حکومت کا فلیگ شب منصوبہ ہے اور اس اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمود خان
واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں ضم شدہ اضلاع کے لئے نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ۔
محمود خان نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضم شدہ اضلاع کی پائیدار ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا ریے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع کے تمام ترقیاتی منصوبے وہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے شروع کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
