
کراچی پولیس کی جانب سے پلازما عطیہ کرنے والے جوانوں کو دس ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ دئے گئے۔
پنجاب اور سندھ میں سیکڑوں پولیس افسران و اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ متعدد صحتیاب ہوکر ڈیوٹی پر واپس آگئے اور ان کی طرف سے پلازما کے عطیات بھی دئے گئےکراچی میں پلازما عطیہ کرنے والے جوانوں کو دس ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ دئے گئے۔
پنجاب میں بیس ہزار سے زیادہ پولیس افسران اور سپاہیوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے سات سو چالیس میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ چار سو پچاس اہلکار صحتیاب ہوگئے ہیں۔
لاہورمیں ڈی ایس پی عامر ڈوگر، انسپکٹر راؤ جاوید، ہیڈ کانسٹیبل رمضان، شمس اور سب انسپکٹرخالد حسین جبکہ فیصل آباد میں انسپکٹر عابد کورونا کے باعث شہید ہوئے۔
کراچی میں دو سو اسی پولیس افسران و سپاہیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے چالیس سے زیادہ افسران و سپاہی صحتیاب ہوکر ڈیوٹی پر آگئے ہیں۔
گورنرسندھ نے کورونا کے مریضوں کے لئے اپنا پلازما عطیہ کیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے صحتیاب ہوکر پلازما عطیہ کرنے والے اہلکاروں کے جذبے کو سراہا اور انہیں دس ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ دئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے پلازما عطیہ کرنے والے اہلکاروں کی ہمت افزائی کے لیے انہیں دس ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ دئے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اس سے قبل صوبےکےتین ہسپتالوں کواجازت دی تھی کہ وہ کوروناوائرس کا شکارہونےوالے مریضوں میں اسی بیماری سےصحتیاب ہونےوالےمریضوں کےخون سےپلازما منتقل کریں تاکہ اس طریقےکےعلاج کاجائزہ لیا جا سکے۔
سربراہ این آئی بی ڈی ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ معاہدے کےتحت جناح اسپتال میں زیرعلاج ضرورت مند مریض کوپلازمہ دیاجائے گا۔
ڈاکٹرشمسی نے بتایا تھا کہ سندھ میں اب تک 2 مریضوں کوپلازمہ لگایاجاچکاہے،جن میں سےایک مریض کا تعلق کراچی جبکہ دوسرےکاجامشوروسےہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News