Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ اطلاعات اور چئیرمین سی پیک کمیٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا جبکہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیۓ تمام وسائل بروۓ کار لا ۓ جا رہے ہیں  جسکے لیۓ وفاقی حکومت کا تعاون بھی ناگزیر ہے

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیۓ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ نئ سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ اطلاعات نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ترجیح دیئے جانے  کے حق میں ہیں بلوچستان ملک کا سب بڑا اور جغرافیائی و معدنی وسائل کے حوالے سے اہم صوبہ ہے۔

 عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں خدمات سر انجام دیں ہیں اس سے انہیں خصوصی انسیت ہے اور وہ صوبے کی ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ ہیں۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی براۓ اطلاعات اور چئیرمین سی پیک کمیٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ وہ قومی میڈیا میں بلوچستان کی کوریج میں اضافہ کے لیۓ کردار ادا کریں گے۔

صوبہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں  سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ صوبائی حکومت  کو ہر ممکنہ تعاون  فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر