چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے اہلخانہ اور دفتر کے اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کےرشتہ دارکا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا جسکے بعد وہ دفتر نہیں آرہے تھے لیکن اب چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل پیر سے دفتر کوجوائن کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
