Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملزمان کے خلاف کاروائی پر وزیرِاعظم مبارکباد کے مستحق ہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

ملزمان کے خلاف کاروائی پر وزیرِاعظم مبارکباد کے مستحق ہیں، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اس سکینڈل کی رپورٹ کے فرانزک آڈٹ اور ملزمان کے خلاف کاروائی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے اپنے دورِ اقتدار کے مالی سکینڈل کے لیے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی ہے۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات پر 29 ارب کی سبسڈی کا معاملہ نیب کو بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ 20 سے 25 سال میں دی گئی سبسڈیز پر بھی نیب کو ریفرنس بھیجا جاۓ گا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اسمیں پی ٹی آئی کے ایک سالہ دورِ حکومت کو بھی شامل کیا گیا ہے، خود احتسابی کی اس سے بہتر مثال گزشتہ کسی دورِ حکومت میں نظر نہیں آتی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سیلز و انکم ٹیکس کی مد میں کارپوریٹ فراڈ اور بے نامی ٹرانزیکشنز کا معاملہ ایف بی آر کو سونپا گیا ہے جبکہ فیک ایکسپورٹس دکھا کر سبسڈی بٹورنا، اور بیرون ملک سے رقوم منگوا کر حلال کرنے کو سٹیٹ بنک تفتیش کرے گا۔

Advertisement

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ریاست کے اندر کسی قسم کے کارٹیل بناۓ جانے کی اجازت نہیں دے گی ، تمام حکومتی ادارے 90 دن میں اپنی تحقیقات اور کاروائیاں کریں گے جبکہ حکومتی تحقیقاتی اداروں کی استعداد کار اور ریفارمز پر بھی حکومت کی نظر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر