Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاری حادثہ : خرم شیرزمان کا واقعے پر افسوس کا اظہار

Now Reading:

لیاری حادثہ : خرم شیرزمان کا واقعے پر افسوس کا اظہار

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے لیاری کھڈا مارکیٹ میں بلڈنگ گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں بلڈنگ گرنے کے واقعے میں زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔،

خرم شیر زمان نے کارکنوں کو حادثے کی جگہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت دی اور کہا کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو کے کام میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ فلاحی ادارے لوگوں کی مدد یقینی بنائیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کی ملی بھگت کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ایس بی سی اے نے کراچی کو بلڈنگوں کا شہر بنادیا ہے جبکہ سندھ حکومت کی وجہ سے کراچی کے شہری آئے روز سانحات کو منہ دے رہے ہیں

یاد رہے اس سے قبل سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت  گر نے سے  ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔

Advertisement

سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا آباد گلی نمبر چار میں عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکاروں اور رینجرز سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

لیاری میں رہائشی عمارت گر گئی

 سندھ رینجرز  نے کہا تھا کہ گنجان آبادی اور تنگ راستے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں، ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری درکار ہے تاہم تنگ راستوں کے باعث مشینری کے جائے حادثہ پر پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

سندھ رینجرز نے مزید کہا تھا کہ جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر