
پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے محروم جنید جمشید کو یاد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اعجاز اسلم نے فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی گاڑی میں ہیں۔
یاد رہے کہ اداکار اعجاز کی گاڑی میں جنید جمشید کا مشہور گیت ’تم دور تھے تو کیا ہوا، تم ملے گئے‘ چل رہا ہے
اعجاز اسلم نے کیمشن میں لکھا کہ جنید جمشید کی جادوئی اور سحر انگیز آواز ہمیشہ ہماری زندگی کا حصہ رہے گی۔
دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔
https://www.instagram.com/p/CBGBFKlJlQH/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
اداکار نے بتایا کہ کام پر واپسی ہوگئی ہے کیونکہ ہمیں اب عالمی وبا کے ساتھ ہی زندگی گزارنی ہوگی ۔
واضح رہے کہ اعجاز اسلم نے سب سے کہا کہ محفوظ رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اللّہ ہم سب کی حفاظت کرے آمین۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News