Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار

Now Reading:

سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار
بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے  سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اب سے صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین پر سرکاری دفاتر میں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر کے باہر’نو فیس ماسک، نو انٹری’ کے بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ماسک پہننے کی یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اور وائرس کے روک تھام کیلئے لگائی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

Advertisement

اپنے بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی ہے، پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین اور افسران فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے متجاوز

واضح رہے پاکستان میں گزشتہ  24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید  4728کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔

 کورونا وائرس کے ملک میں 67 ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 34 ہزار 355مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 575  افراد،اور بلوچستان میں 54 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر