
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے 10 سالہ پرانے دوست کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ساتھ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن بھی موجود ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CBJaWgoHwdv/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکارہ نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں بہت بُرا محسوس ہورہا ہے کہ وہ دوست کی سالگرہ کے دن اُن کے ساتھ نہیں ہیں۔
مہوش حیات نے بتایا کہ ماشاءاللہ سے اُن کی اور اظفر کی دوستی کو ایک دہائی کا عرصہ بیت چکا ہے، اداکارہ نے اظفر کیلئے تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے وجود کی مثبت انرجی سے دنیا کی روشنیوں اور رنگینیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اداکلارہ نے اختتام میں اظفر کی جانب سے سال بھر دی جانی والی بھرپور حمایت، مشوروں اور تفریح کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ مہوش حیات اور اظفر رحمن آخری بار فلم ’چھلاوہ ‘ میں ایک ساتھ ادکاری کرتے دکھائی دیئے تھے۔
واضح رہے کہ مہوش حیات نے اظفر کے آنے والے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News