Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیاری حادثہ : ملبے میں زندہ ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ  گیا

Now Reading:

لیاری حادثہ : ملبے میں زندہ ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ  گیا
لیاری

لیاری کھڈا مارکیٹ رہائشی عمارت گرنے کے مقام پر ملبے میں زندہ ملنے والا شخص دوران علاج دم توڑ  گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ رہائشی عمارت گرنے کے مقام پر ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال کر  سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

لیاری کھڈا مارکیٹ گلستان کالونی کے مقام سے گرنے والی عمارت کے ملبے میں سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن 27گھنٹےبعد بھی تاحال جاری ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا شکوہ ہے کہ ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کھڈا مارکیٹ نیا آباد حادثہ میں 24 گھنٹے کے بعد ریسکیوں ٹیموں نے مزید ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد حادثے کے مقام پر سے برأمد شدہ لاشوں کی مجموعی تعداد سات 8 ہوگٸی ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمار ت گر گئی تھی۔

Advertisement

 سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت  گر نے سے  ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔

سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیا آباد گلی نمبر چار میں عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکاروں اور رینجرز سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

لیاری میں رہائشی عمارت گر گئی

 سندھ رینجرز  نے کہا تھا کہ گنجان آبادی اور تنگ راستے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں، ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری درکار ہے تاہم تنگ راستوں کے باعث مشینری کے جائے حادثہ پر پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

سندھ رینجرز نے مزید کہا تھا کہ جاں بحق شخص کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر