Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

Now Reading:

مریم اورنگزیب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی
مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی والدہ کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اس وبا کا شکار ہو گئے تھے۔

Advertisement

 پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شاہد خاقان عباسی کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی، جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واضح رہے پاکستان میں گزشتہ  24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید  4728کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔

 کورونا وائرس کے ملک میں 67 ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 34 ہزار 355مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اب تک پنجاب میں کورونا سے 715 اور سندھ میں 650 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 575  افراد،اور بلوچستان میں 54 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر