Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئل ٹینکر میں خوفناک آگ سے50  دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

Now Reading:

آئل ٹینکر میں خوفناک آگ سے50  دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

کوئٹہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے راکھ کا ڈھیر بننے والی دکانوں کی تعداد50ہوگئی جبکہ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں آئل ٹینکر اُلٹ گیا جس کے بعد شدید آتشزدگی نے اطراف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 8 افراد جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کسٹم میں آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا، آئل ٹینکرکے الٹنے اورتیل بہنے کے باعث بڑے علاقے میں آگ پھیل گئی ،جس نے قریبی دکانوں کو بھی  لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 3 واٹر ٹینکرز جائےوقعہ پر پہنچ گئے اور 2 گھنٹے کی کوششوں کے بعد رات گئے آگ پر قابو پالیا گیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ پر بروقت قابو نہ پانے سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نقصان ہونے والے تاجرروں کیلئے صوبائی حکومت پیکج کا اعلان کریں۔

Advertisement

دوسری جانب فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ عملے نےآگ کو آبادی تک بڑھنے سے روکا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر