Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرن سیمی کا نسل پرستانہ جملے کسنے والوں سے معافی کا مطالبہ

Now Reading:

ڈیرن سیمی کا نسل پرستانہ جملے کسنے والوں سے معافی کا مطالبہ
ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے نسل پرستانہ جملے کسنے والے بھارتی کھلاڑیوں اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ انڈین پریمیر لیگ میں سن رائزرز حیدر آباد کے لیے کھیلنے کے دوران انہیں ’کالو‘کہہ کر پکارا جاتا تھا ۔

ڈیرین سیمی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں  میں یہی سمجھتا تھا کہ ’کالو‘  کا مطلب طاقتور گھوڑا ہوتا ہے لیکن اب مجھے معلوم ہوا کہ اس کا مطلب کیا ہے تو یہ جان کر میں بہت غصے میں ہوں اور مجھے اس نام سے پکارنے والے کھلاڑیوں کو معافی مانگنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا   کہ میں حسن منہاج کو سن رہا تھا جو یہ بتا رہے تھے کہ ان کی ثقافت میں کچھ لوگ کالی رنگت والے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں، میں یہ قبول کرتا ہوں کہ مجھے جب اس نسل پرستانہ نام سے پکارا جاتا تھا تو مجھے اس کا مطلب معلوم نہیں تھا۔

دوسری جانب اب ایسا کرنے والے ایک بھارتی کھلاڑی کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔

Advertisement

ان کے اس بیان کے کچھ ہی روز بعد بھارتی فاسٹ بالر ایشانت شرما کے انسٹاگرام پر 2014 میں کی گئی ایک پوسٹ وائرل ہونا شروع ہو گئی ہے جس میں وہ ڈیرین سیمی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے ’میں، بھووی، کالو اور گن رائزرز‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر